Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پولیس موجود تھی نا محکمہ سیاحت کی ہیلپ لائن فعال ہے، سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ میں غفلت کا انکشاف

Web Desk by Web Desk
جولائی 19, 2025
in پاکستان
0
پولیس موجود تھی نا محکمہ سیاحت کی ہیلپ لائن فعال ہے، سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ میں غفلت کا انکشاف

پشاور: سانحہ سوات سے متعلق انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں محکمہ سیاحت کی غفلت اور کوتاہیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سانحے کے دن محکمہ سیاحت کا کوئی اہلکار موجود ہی نہیں تھا، قانونی ذمہ داری کے باجود کلچر و ٹورازم اتھارٹی سیاحتی علاقوں میں ہوٹل لائسنسنگ میں ناکام رہی، کلچر و ٹورازم اتھارٹی ہوٹلوں کی رجسٹریشن میں مکمل ناکام رہی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فضا گھٹ جیسے سیاحتی مقام پر ٹورازم پولیس موجود نہ تھی جبکہ سیاحوں کیلئے مختص ہیلپ لائن 1422 بھی غیر فعال ہے، عوام کو ہیلپ لائن بارے آگاہی ہی نہیں ہے۔

انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضلعی سطح پر کوئی سیاحتی آگاہی یا سہولت سینٹر موجود نہیں تھا، ٹریول ایجنٹس ضلع میں بغیر کسی نگرانی کےکام کر رہے ہیں، ٹورازم اتھارٹی ایونٹ مینجمنٹ کو ترجیح دے کر سیاحوں کو تحفظ دینےمیں ناکام ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاح جس ہوٹل میں ٹھہرے تھے وہ بغیر این او سی کے دریا کےکنارے قائم کیا گیا تھا، ہوٹل کی انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کیلئےکسی قسم کا وارننگ بورڈ نصب نہیں تھا، سیلابی صورتحال کے باوجود سیاحوں کو دریا کی جانب جانے سے نہیں روکا گیا۔

انکوائری رپورٹ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہوٹل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ سیاحتی مقامات میں ہوٹلز اور گیسٹ ہاوسز کیلئے لائسنسنگ سسٹم نافذ کیا جائے اور سیاحتی مقامات پر ٹورازم پولیس کی ہمہ وقت تعیناتی یقینی بنائی جائے۔رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ سیاحتی مقامات پر سہولت سینٹرز قائم کیے جائیں اور میڈیا کے ذریعے سیاحوں کو حفاظتی تدابیراورآگاہی دینےکی مہم شروع کی جائے۔

انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہوٹلز انتظامیہ کو مون سون کے دوران سیزنل کمپلائنس سرٹیفیکیٹ لینےکا پابند بنایا جائے، تمام غیر رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس کے خلاف کارروائی کی جائے۔رپورٹ میں ذمہ دار افسران کے خلاف 30 روز میں محکمانہ کارروائی مکمل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ محکمہ سیاحت نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔انکوائری رپورٹ کی روشنی میں محکمہ سیاحت کی جانب سے ڈی جی سیاحت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہوٹلز اور گیسٹ ہاوسز کے لائسنسنگ سسٹم سے متعلق 30 روز میں رپورٹ جمع کی جائے، تمام سیاحتی مقامات میں ٹورازم پولیس کو تعینات کر کے رپورٹ پیش کی جائے، صوبےکےاندر اور باہر ٹریول ایجنٹس کو ریگولیٹ کیا جائے، ٹریول ایجنٹس کو پابند کریں کہ سیاحوں سے متعلق سیفٹی پروٹوکول پر عمل درآمد کریں۔

Previous Post

لاہور: 30 اور 18 سال قبل قتل کرکے فرار ہونیوالے 2 ملزمان گرفتار

Next Post

کوہستان میگا سکینڈل،نیب نے مرکزی کردار سمیت8 ملزمان کو گرفتار کر لیا 2 سرکاری افسر، 2 بینکرز اور 4 ٹھیکیدار شامل

Next Post
کوہستان میگا سکینڈل،نیب نے مرکزی کردار سمیت8 ملزمان کو گرفتار کر لیا  2 سرکاری افسر، 2 بینکرز اور 4 ٹھیکیدار شامل

کوہستان میگا سکینڈل،نیب نے مرکزی کردار سمیت8 ملزمان کو گرفتار کر لیا 2 سرکاری افسر، 2 بینکرز اور 4 ٹھیکیدار شامل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم