Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مسئلہ کشمیر کا حل ہی جنوبی ایشیا کے پائیدار امن کی کلید ہے: وزیراعظم

Web Desk by Web Desk
جولائی 19, 2025
in پاکستان
0
مسئلہ کشمیر کا حل ہی جنوبی ایشیا کے پائیدار امن کی کلید ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: کشمیریوں کے یومِ الحاقِ پاکستان کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیری عوام کے تاریخی فیصلے اور ان کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ 19 جولائی 1947 کو کشمیری عوام نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کر کے اپنی قسمت پاکستان سے وابستہ کرنے کا واضح اعلان کیا تھا۔وزیراعظم کے مطابق بھارت کی جانب سے مسلط کیے گئے مظالم اور 10 لاکھ سے زائد قابض فوج کی موجودگی بھی کشمیریوں کے جذبۂ آزادی کو دبا نہ سکی، کشمیری عوام آج بھی وہی عزم اور حوصلہ رکھتے ہیں جو ان کے بزرگوں نے تقسیمِ ہند کے وقت ظاہر کیا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ کشمیریوں کی تیسری نسل بھی اپنے حقِ خود ارادیت کے لیے پرعزم ہے، دہائیوں سے جاری ان کی جدوجہد، بے مثال قربانیاں اور استقلال اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری قوم اپنی شناخت، آزادی اور خودمختاری کے اصولی مؤقف پر قائم ہے۔وزیراعظم نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا کے پائیدار امن کی کلید ہے، انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Previous Post

پی ٹی آئی کا ناراض امیدواروں کے دستبردار نہ ہونیکی صورت میں اپوزیشن سے مقابلےکا فیصلہ

Next Post

ملک بھر میں مون سون کے چوتھے سپیل کا کل سے آغاز، سیلابی صورتحال کا خدشہ

Next Post
ملک کے مختلف علاقوں میں گر ج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک بھر میں مون سون کے چوتھے سپیل کا کل سے آغاز، سیلابی صورتحال کا خدشہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم