Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی ٹی آئی کا ناراض امیدواروں کے دستبردار نہ ہونیکی صورت میں اپوزیشن سے مقابلےکا فیصلہ

Web Desk by Web Desk
جولائی 19, 2025
in پاکستان
0
پی ٹی آئی کا ناراض امیدواروں کے دستبردار نہ ہونیکی صورت میں اپوزیشن سے مقابلےکا فیصلہ

اسلام آباد: تحریک انصاف نے ناراض امیدواروں کے دستبردار نہ ہونےکی صورت میں اپوزیشن سے مقابلہ کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن سے مقابلے کی صورت میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 6، 5 سیٹوں کا معاہدہ ختم ہوجائے گا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ناراض امیدواروں کو اتوار سے پہلےکاغذات نامزدگی واپس لینےکی ہدایت کی گئی ہے، اگر پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار دستبردار نہ ہوئے تو ان کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں کو راضی کرنے کے لیے دو میٹنگز ہوئیں، ناراض امیدواروں کی جانب سےکاغذات نامزدگی واپس لینے سے انکار پرمعاملہ پولیٹیکل کمیٹی کے حوالےکیا گیا۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ پہلی میٹنگ میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور امیدواروں نے شرکت کی، دوسری میٹنگ ویڈیوکال پر ہوئی جس میں ناراض امیدواروں نے شرکت نہیں کی، اس کے بعد معاملہ پولیٹیکل پارٹی کے سپردکیا جس نے پارلیمانی پارٹی کے فیصلے کی توثیق کی۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کی 6 نشستیں لینے کے فیصلے اور بلامقابلہ سینیٹ الیکشن کے فیصلے کی بھی توثیق کی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ امید ہےباقی سینیٹ امیدوار پولیٹیکل کمیٹی کے فیصلے کا احترام کریں گے جب کہ کاغذات واپس نہ لینے پر دوبارہ فیصلہ کریں گےکہ امیدواروں سے متعلق کیا کرنا ہے۔اس سلسلے میں سینیٹ امیدوار عرفان سلیم نےکہا کہ پولیٹیکل کمیٹی کی جانب سےکاغذات واپس لینے کے فیصلے پر ورکرز سے مشاورت کروں گا جس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کروں گا۔

Previous Post

بلوچستان حکومت کا سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف الاؤنس دینے کا فیصلہ

Next Post

مسئلہ کشمیر کا حل ہی جنوبی ایشیا کے پائیدار امن کی کلید ہے: وزیراعظم

Next Post
مسئلہ کشمیر کا حل ہی جنوبی ایشیا کے پائیدار امن کی کلید ہے: وزیراعظم

مسئلہ کشمیر کا حل ہی جنوبی ایشیا کے پائیدار امن کی کلید ہے: وزیراعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم