Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی کا ناراض رہنماؤں کیخلاف ن لیگ، پی پی اور جے یو آئی سے مل کر الیکشن لڑنےکا فیصلہ

Web Desk by Web Desk
جولائی 20, 2025
in پاکستان
0
سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی کا ناراض رہنماؤں کیخلاف ن لیگ، پی پی اور جے یو آئی سے مل کر الیکشن لڑنےکا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا کے سینیٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نےکاغذات واپس نہ لینے والے ناراض رہنماؤں کے خلاف ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی سے مل کر الیکشن لڑنےکا فیصلہ کیا ہے۔

سینیٹ کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار طلحہ محمود نے بتایا کہ حکومت اور اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہےکہ اتوار تک پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار دستبردار نہیں ہوئے تو حکومت اور اپوزیشن مل کر الیکشن لڑیں گے۔لحہ محمودکے مطابق فیصلہ جس اجلاس میں ہوا اس میں پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ علی امین گنڈا پور بھی شریک تھے، اپوزیشن کی جانب سے پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

طلحہ محمود نے بتایا کہ حکومت اور اپوزیشن نے معاہدے پر عملدرآمدکی یقین دہانی کرائی ہے، حکومت کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں ملیں گی، پی ٹی آئی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ناراض امیدواروں کے خلاف کاروائی کرےگی۔اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہےکہ سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ جن امیدواروں کو بانی پی ٹی آئی نے نامزد نہیں کیا وہ کاغذات واپس لیں، سیاسی کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں کارروائی ہوگی۔

خیال رہےکہ ناراض پی ٹی آئی رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی کسی صورت واپس نہ لینےکا اعلان کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے سے انکار کردیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما خرم ذیشان کا کہنا ہے کہ ‏بات سینیٹ الیکشن سے بہت آگے نکل چکی ہے، ‏ان سیاسی پارٹیوں سے اندرونی ساز باز کیا ہمارے لیڈرکا نظریہ ہوسکتا ہے؟ میرا سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے سے انکار ہے، جھکنے سے انکار ہے، مصلحتوں سے انکار ہے، بھاڑ میں جائے سیاست اور نشستیں، ہم اصول پرکھڑے ہیں اور رہیں گے۔

Previous Post

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Next Post

اندرونی اختلاف یا اپوزیشن کو سہولت، سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی نے 5 ویں نشست کیوں چھوڑی؟

Next Post
اندرونی اختلاف یا اپوزیشن کو سہولت، سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی نے 5 ویں نشست کیوں چھوڑی؟

اندرونی اختلاف یا اپوزیشن کو سہولت، سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی نے 5 ویں نشست کیوں چھوڑی؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم