کراچی میں آج اتوار کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی میں گرج چمک کے ساتھ معتدل شدت کی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے، نمی کا تناسب زائد ہونے سے موسم مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت ہلکی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ جولائی کے آخر میں ایک اور مون سون سسٹم سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے جس کے تحت بارشوں کا امکان ہے۔