Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کیلئے گورنر کے پی کو نامزد کردیا

Web Desk by Web Desk
جولائی 20, 2025
in پاکستان
0
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کیلئے گورنر کے پی کو نامزد کردیا

پشاور ہائی کورٹ میں اپوزیشن کی درخواست پر مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے گورنر کے پی کو نامزد کر دیا۔

اپوزیشن جماعتوں نے مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری کسی فرد کو نامزد کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کے پاس جمع کرائی گئی درخواست کے پی اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پختونخوا نے اس حوالے سے بتایا کہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر کے پی اسمبلی میں منتخب ارکان سے حلف نہیں لیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری کے لیے کسی کو نامزد کریں۔اب چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے اپوزیشن کی درخواست پر مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری کے لیے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو نامزد کر دیا ہے۔یاد رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس تقریباً ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تاہم اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی رکن شیر علی آفریدی نے کورم کی نشاندہی کر دی جس پر اسپیکر نے اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کر دیا۔

کے پی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کے پی ڈاکٹر عباد اللہ کا کہنا تھا صوبے کو نابالغ سیاسی لوگوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، آج مخصوص نشستوں پر اراکین کا حلف نہ لیکر غیر آئینی اور غیر قانونی کام کیا گیا، ہم آج ہی پشاور ہائیکورٹ میں اس حوالے سے درخواست دائر کریں گے اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے درخواست کریں گے کہ آج ہی کسی فرد کو مخصوص نشستوں پر حلف لینے کے لیے نامزد کریں۔

Previous Post

پہلا ٹی ٹوئنٹی: بنگلا دیش کا پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Next Post

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

Next Post
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم