بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
ڈھاکہ کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلا دیشی کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان ٹیم میں فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی آغا(کپتان)، محمد نواز، خشدل شاہ، فہیم اشرف، عباس آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم میں پرویز حسین، لٹن داس(کپتان)، شمیم حسین، تنظیم حسن سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔
پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ بنگلا دیش ہوم گراؤنڈ اور اپنی کنڈیشنز میں اچھی ٹیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی اگر ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے۔ ٹیم نے کراچی میں کیمپ کے دوران اچھی تیاری کی ہے۔بنگلا دیش ٹیم کے کپتان لٹن داس نے کہا کہ بنگلہ دیشی ٹیم بہت متوازن ہے۔ اس پچ پر 140 کا ٹوٹل اچھا ہوگا۔