Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

فلسطینی ریاست تسلیم کرنے پر امریکا ناراض، یونیسکو سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

Web Desk by Web Desk
جولائی 23, 2025
in پاکستان
0
فلسطینی ریاست تسلیم کرنے پر امریکا ناراض، یونیسکو سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

امریکا نے اقوام متحدہ کےادارے یونیسکو سے علیحدگی اختیار کرنےکا اعلان کردیا۔

اسرائیل مخالف جذبات کا پرچار کرنے کا الزام لگا کر امریکا نے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ تعلیم، سائنس اور ثقافت سے متعلق اقوام متحدہ کی اس تنظیم یونیسکو میں شمولیت جاری رکھنا امریکا کے قومی مفاد میں نہیں۔امریکا کا دعویٰ ہے کہ یونیسکو سماجی اور ثقافتی سطح پر تفریق پیدا کرنے والی پالیسیوں کو بڑھاوا دیتا ہے۔ یہ ادارہ ایک ایسے نظریاتی ایجنڈے کا بھی پرچار کرتا ہے جو امریکا فرسٹ خارجہ پالیسی سے متضاد ہے۔

ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ یونیسکو کا فلسطینی ریاست تسلیم کرنا سنگین مسئلہ ہے جو کہ امریکی پالیسی کےمنافی ہے اور تنظیم میں اسرائیل مخالف موقف پھیلانے کا ذریعہ بنا ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ عالمی تنظیموں میں امریکی شرکت اس پالیسی پر مبنی ہوگی کہ امریکی مفادات کو پروان چڑھایا جائے۔یونیسکو سے امریکا کی علیحدگی کا اطلاق 21 دسمبر 2026 سے ہوگا۔امریکا نے اپنے فیصلے سے یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آدرے آزولے کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔

یہ دوسری بار ہوگا کہ ٹرمپ انتطامیہ یونیسکو سے علیحدگی اختیار کر رہی ہے۔یاد رہے کہ یونیسکو نے اکتوبر سن 2011 میں فلسطین کو تنظیم کا رکن بنالیا تھا جس پر اوباما دور حکومت میں امریکا نے ادارے کی 60 ملین ڈالر امداد فوری طور پر بند کر دی تھی۔

Previous Post

9 مئی کیس میں شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد و دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا

Next Post

سوات کے مدرسے میں تشدد سے بچہ جاں بحق، استاد گرفتار ، مدرسہ سیل

Next Post
سوات کے مدرسے میں تشدد سے بچہ جاں بحق، استاد گرفتار ، مدرسہ سیل

سوات کے مدرسے میں تشدد سے بچہ جاں بحق، استاد گرفتار ، مدرسہ سیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم