Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

9 مئی کیس میں شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد و دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا

Web Desk by Web Desk
جولائی 23, 2025
in پاکستان
0
9 مئی کیس میں شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد و دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا

لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ شیر پاؤ پل کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے رات گئے کوٹ لکھپت جیل میں ملزمان کی موجودگی میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ شیر پاؤ پل کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے شیر پاؤپل پر جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت 8 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی ۔

عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت حمزہ عظیم، اعزاز رفیق، افتخار احمد، رانا تنویر اورزیاس خان کو بری کیا ۔ اس مقدمے میں عمر سرفراز چیمہ ،ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری ، میاں محمود الرشید، افضال عظیم پاہٹ، علی حسن، خالد قیوم اور ریاض حسین کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

اس سے قبل منگل کو سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو میانوالی میں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور تھانے کو آگ لگانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر سمیت 36 مجرموں کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی۔عدالت نے احمد بچھر کو 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ عدالت نے تمام 36 ملزمان کو گرفتار کرنے اور جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا ردعمل:
عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزا پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام کا عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے، آج کے فیصلوں سے ظاہر ہو رہا ہے کہ عدالتیں ناکام ہوگئی ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج متنازع فیصلوں میں ایک نئے فیصلے کا اضافہ ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی اور ساتھیوں نے کہا تھا کہ شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے، آئین و قانون کا تقاضا یہی ہے کہ ایک کیس میں مختلف جگہوں پر ٹرائل نہیں ہوسکتا۔

وزیر مملکت کا عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم
وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے، یہ کبھی وکیل پیش نہیں کرتے تھے، کبھی خود پیش نہیں ہوتے تھے۔انہوں نے کہاکہ تمام شواہد پیش کیے گئے، تمام تقاضے پورے کیے گئے،فیصلہ ان کے خلاف آتا ہے تو کہتے ہیں فیصلہ منظور نہیں،فیصلے سے انصاف کا بول بالا ہوا ہے ،جناح ہاؤس اور جی ایچ کیو حملہ کیس کا فیصلہ بھی جلد آجائے گا۔

Previous Post

بابوسر سے بہنے والے 15 افرادتاحال لاپتہ، مزید بارشوں کا امکان، سیاحوں کو گلگت کا سفر نہ کرنیکی ہدایت

Next Post

فلسطینی ریاست تسلیم کرنے پر امریکا ناراض، یونیسکو سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

Next Post
فلسطینی ریاست تسلیم کرنے پر امریکا ناراض، یونیسکو سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

فلسطینی ریاست تسلیم کرنے پر امریکا ناراض، یونیسکو سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم