Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سعودی بحریہ کے سربراہ کا جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ، جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

Web Desk by Web Desk
جولائی 24, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
سعودی بحریہ کے سربراہ کا جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ، جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

راولپنڈی: سعودی عرب کی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن الغریبی نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ، سمندری سکیورٹی سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔ملاقات کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے دفاعی شعبے میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق، سعودی بحریہ کے سربراہ کی آمد پر جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں انہیں چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Previous Post

وزیراعظم شہباز شریف اور عالمی بینک کے اعلیٰ وفد کی ملاقات ، اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Next Post

پاکستان لیبیا کے حوالے سے اپنی ریچ آؤٹ پالیسی پر مکمل عمل پیرا ہے:ترجمان دفتر خارجہ

Next Post
پاکستان لیبیا کے حوالے سے اپنی ریچ آؤٹ پالیسی پر مکمل عمل پیرا ہے:ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان لیبیا کے حوالے سے اپنی ریچ آؤٹ پالیسی پر مکمل عمل پیرا ہے:ترجمان دفتر خارجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم