Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غزہ کیلئے امداد لیجانے کی کوشش کرنیوالے بحری جہاز کا رابطہ منقطع، ڈرون حملے کا خدشہ

Web Desk by Web Desk
جولائی 25, 2025
in بین الاقوامی
0
غزہ کیلئے امداد لیجانے کی کوشش کرنیوالے بحری جہاز کا رابطہ منقطع، ڈرون حملے کا خدشہ

غزہ کیلئے امداد لے جانے کی کوشش کرنے والے بحری جہاز کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فریڈم فلوٹیلا کولیشن نے جمعرات کو اعلان کیا کہ غزہ کے لیے انسانی امداد لے جانے والے جہاز ‘ہندالہ’ سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ اس جہاز کو اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے اور غزہ تک امدادی سامان پہنچانے کے مشن کے تحت روانہ کیا گیا تھا۔فریڈم فلوٹیلا کولیشن نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہندالہ کے عملے سے تمام مواصلاتی رابطے منقطع ہو چکے ہیں۔ جہاز کے قریب کئی ڈرون موجود ہیں، خدشہ ہے کہ جہاز کو روکا یا اس پر حملہ کیا گیا ہو۔

کولیشن نے اپنے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ جہاز کے عملے کی حفاظت کے لیے دباؤ ڈالیں اور اپنے نمائندوں اور مقامی میڈیا سے رابطہ کریں تاکہ اسرائیل پر بحری جہاز کو جانے دینے اور غزہ تک اس کے محفوظ راستے کو یقینی بنانے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔رپورٹ کے مطابق جہاز کا درست مقام، عملے کی صورتحال، یا کسی ممکنہ اسرائیلی کارروائی کی تصدیق سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2 مئی کو فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے جہاز جو غزہ کے لیے امداد لے جا رہا تھا، کو سمندر میں مالٹا کے قریب ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی تھی۔پھر 9 جون کو اسرائیلی فورسز نے غزہ کے متاثرین کے لیے امداد لے جانے والی کشتی میڈلین کو بین الاقوامی پانیوں میں روک لیا تھا اور کشتی پر سوار افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

میڈلین میں 12افراد سوار تھےجن میں فرانسیسی،جرمن، برازیلین ، ترکیے، ہسپانوی اورڈچ کارکن شامل تھے۔واضح رہے کہ فریڈم فلوٹیلا (Freedom Flotilla) مختلف بین الاقوامی تنظیموں پر مشتمل ایک اتحاد ہے جس کا مقصد غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ ناکہ بندی کو توڑنا اور محصور فلسطینی عوام تک انسانی امداد پہنچانا ہے۔

Previous Post

این اے175ضمنی انتخاب: دانیہ شاہ کے شوہر 2 بیویوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچ گئے

Next Post

راجن پور:کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی

Next Post
راجن پور:کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی

راجن پور:کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم