Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہتری کی جانب گامزن، اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کردی

Web Desk by Web Desk
جولائی 25, 2025
in پاکستان
0
پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہتری کی جانب گامزن، اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کردی

پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے،عالمی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز(ایس اینڈ پی) نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کر دی۔

ایس اینڈ پی کے مطابق پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہتر ہے اور بیرونی ادائیگیوں نہ کرسکنے کے خدشات قابو میں ہے۔ اس لیے پاکستان کی لمبے عرصے کا قرض حاصل کرنے کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے اپ گریڈ کرکے بی مائنس کردی گئی ہے۔ریٹنگ پر ایس اینڈ پی کے جاری کیے گئے ریسرچ نوٹ کے مطابق آفیشل امداد ملنے اور ادائیگیوں کا توازن بہتر ہونے کی وجہ سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بڑھے ہیں اور بیرونی خدشات جھیلنے کی صلاحیت بہتر ہوئی ہے۔

ریسرچ نوٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی قرضوں کی فنانسنگ کی لاگت اب بھی بلند ہے۔ تاہم حکومت کی آمدنی بڑھانے کی کوششیں اور کم ہو رہی مہنگائی مالی استحکام کی رفتار کو تیز کررہی ہے۔ایس اینڈ پی کے مطابق کثیرجہتی اور دوطرفہ پارٹنرز پاکستان کے ساتھ تعاون کررہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کا مستقبل کا منظرنامہ مستحکم ہے۔

کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری پر وزیراعظم کا اظہار اطمینان

کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری پر وزیراعظم شہباز شریف نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ریٹنگ میں بہتری ثابت کرتی ہے کہ پاکستانی معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹ تک رسائی ملنے میں مدد ملے گی اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی کا دباؤ بھی کم ہوگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے سے پاکستانی معیشت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بہتر ہوگا، حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کا اعتراف بین الاقوامی مالیاتی ادارے اور ریٹنگز ایجنسیز بھی کر رہی ہیں، حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

Previous Post

راجن پور:کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی

Next Post

اسرائیل کا ایک اور متنازع قدم، پارلیمنٹ میں مغربی کنارے پر قبضے کی قرارداد منظور

Next Post
اسرائیل کا ایک اور متنازع قدم، پارلیمنٹ میں مغربی کنارے پر قبضے کی قرارداد منظور

اسرائیل کا ایک اور متنازع قدم، پارلیمنٹ میں مغربی کنارے پر قبضے کی قرارداد منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم