Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مشرقِ وسطیٰ میں منصفانہ اور پائیدار امن کیلئے فرانس کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ

Web Desk by Web Desk
جولائی 25, 2025
in بین الاقوامی
0
مشرقِ وسطیٰ میں منصفانہ اور پائیدار امن کیلئے فرانس کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ فرانس نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

فرانسیسی صدر میکرون کی جانب سے فلسطینی صدر محمود عباس کو لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا گیا۔فرانسیسی صدر نے خط شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور منصفانہ امن کے لیے فرانس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ فلسطینی ریاست قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کریں گے۔

فرانسیسی صدر نے لکھا کہ ہمیں فوری جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی رہائی، اور غزہ کے عوام کے لیے بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ حماس کو غیر مسلح کیا جائے، غزہ کو محفوظ بنایا جائے اور اس کی تعمیر نو کی جائے اور بالآخر، ہمیں ریاستِ فلسطین قائم کرنا ہوگی۔میکرون نے کہا کہ فرانسیسی عوام مشرق وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ بطور فرانسیسی شہری، اسرائیلیوں، فلسطینیوں اور اپنے یورپی و بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ ہم یہ ثابت کریں کہ امن ممکن ہے۔

Previous Post

اسرائیل کا ایک اور متنازع قدم، پارلیمنٹ میں مغربی کنارے پر قبضے کی قرارداد منظور

Next Post

کھانے کے تیل میں ناجائز منافع خوری کا بڑا اسکینڈل بے نقاب

Next Post
کھانے کے تیل میں ناجائز منافع خوری کا بڑا اسکینڈل بے نقاب

کھانے کے تیل میں ناجائز منافع خوری کا بڑا اسکینڈل بے نقاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم