Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

31 جولائی سے شرح سود 10فیصد ہونے کا امکان

Web Desk by Web Desk
جولائی 25, 2025
in پاکستان, تجارت
0
31 جولائی سے شرح سود 10فیصد ہونے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان میں شرح سود 31جولائی سے ساڑھے 10 سے 10 فیصد ہونے کا امکان ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مالیاتی پالیسی کمیٹی کا اجلاس آئندہ بدھ کو منعقد ہوگا۔پاکستان میں طویل عرصے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا پالیسی ریٹ 100 بیسز پوائنٹ سے 150 بیسز پوانٹس تک کم ہونے امکان ہے تاہم ماہرین اقتصادیات نے یہ بتایا کہ 30 جون کو ہو نے والے رواں مالی سال 2025-26 کی پہلی مالیاتی پالیسی کمیٹی محتاط فیصلے کرے گی اور پالیسی ریٹ 11 فیصد سے 50 سے 100 بیسز پوائنٹس کم کر کے بینک ریٹ ساڑھے 10 سے 10 فیصد کر سکتی ہے۔

ادارہ جاتی شفافیت بڑھانے اور طویل مدت کے دوران مالی منصوبہ بندی کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز میں اعتماد پیدا کرنے کی غرض سے اسٹیٹ بینک نے زری پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کے پیشگی کیلنڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پورے مالی سال میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مالیاتی پالیسی کمیٹی کے 8 اجلاس ہوں گے، مالی سال 2025-26 کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مالیاتی پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کیا گیا جس کے مطابق بدھ، 30 جولائی 2025ءکو اسٹیٹ بینک کی مالیاتی پالیسی کمیٹی کا رواں مالی سال کا پہلا اجلاس انعقاد پذیر ہو گا۔

دوسرا اجلاس پیر، 15 ستمبر 2025 کو ہونے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، تیسرا اجلاس پیر، 27 اکتوبر 2025 کو، چوتھا اجلاس پیر، 15 دسمبر 2025کو بلایا جائے گا، پانچواں اجلاس پیر 26 جنوری 2026 کو منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مالیاتی پالیسی کمیٹی کا چھٹا اجلاس پیر 9 مارچ 2026 کو منعقد ہو گا، ساتواں اجلاس پیر 27 اپریل 2026 اور آٹھواں اجلاس پیر 15 جون 2026 کو بلانے کا شیڈول طے کیا گیا ہے۔زری پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کا اگلا پیشگی کیلنڈر جولائی 2026 میں جاری کیا جائے گا، اگر اعلان کردہ تاریخوں پر غیر متوقع حالات میں اجلاس کا انعقاد نہ ہو سکا تو اسی وقت نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

Previous Post

پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات پر سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا

Next Post

میٹرک بورڈ ملتان کے امتحان میں رکشہ ڈرائیور کا بیٹا سب پر بازی لے گیا

Next Post
میٹرک بورڈ ملتان کے امتحان میں رکشہ ڈرائیور کا بیٹا سب پر بازی لے گیا

میٹرک بورڈ ملتان کے امتحان میں رکشہ ڈرائیور کا بیٹا سب پر بازی لے گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم