Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سزائیں دینےوالوں کوسوچنا ہوگا 5اگست کے احتجاج میں شدت آئےگی: شیخ وقاص اکرم

Web Desk by Web Desk
جولائی 26, 2025
in پاکستان
0
سزائیں دینےوالوں کوسوچنا ہوگا 5اگست کے احتجاج میں شدت آئےگی: شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد : سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سزائیں دینےوالوں کو سوچنا ہوگا کہ اس سے5اگست کواحتجاج میں شدت آئے گی۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے سب متحد ہوجائیں،عمران خان خود ہر چیز کو دیکھ رہے ہوتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا حکم سرآنکھوں پر،انہوں نےکہا جوبھی پارٹی میں تقسیم پیدا کرےگا اسےخود نکالوں گا، تقسیم کی باتیں تحریک کو نقصان پہنچاتی ہیں، بانی نے اپنے پیغام میں اتحاد کا میسج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو پارٹی کونقصان پہنچائےگا اسےباہرکردیں گے،یہ بات نہیں مانتا کہ ہماری تحریک کا مومینٹم نہیں بن رہا، نومئی کیسزمیں شاہ محمود قریشی سمیت سب کوبری کرنا چاہیے تھا، سزائیں دینےوالوں کوسوچنا ہوگا کہ اس سےاحتجاج میں شدت آئےگی، آج سےریلیوں اورجلسوں کا آغازہوگیا ہے۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی کےساتھ جیل میں ظلم ہورہا ہے،انہیں کتابیں نہیں دی جارہیں نہ ملاقات کرائی جارہی ہے، وہ ظلم کےسامنےچٹان بن کرکھڑےہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ہم نےکبھی نہیں کہا عمران خان کےبیٹےپانچ اگست کوآکرتحریک کولیڈ کریں گے، ابھی تک بانی کےبیٹوں کی پاکستان آنےکی تاریخ نہیں دی گئی، جب وہ آنےکی تاریخ بتائیں گےپھرہی آگاہ کرسکتا ہوں۔

Previous Post

آصف زرداری کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، شرجیل میمن

Next Post

مون سون بارشوں کے پانچویں سپیل کا 28 جولائی سے آغاز، اربن فلڈنگ کا خدشہ

Next Post
مون سون بارشوں کے پانچویں سپیل کا 28 جولائی سے آغاز، اربن فلڈنگ کا خدشہ

مون سون بارشوں کے پانچویں سپیل کا 28 جولائی سے آغاز، اربن فلڈنگ کا خدشہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم