Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

فیلڈ مارشل کی چینی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، آہنی شراکت داری کا عزم

Web Desk by Web Desk
جولائی 26, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
فیلڈ مارشل کی چینی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، آہنی شراکت داری کا عزم

راولپنڈی:فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے چین کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے چین کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان اور چین کے درمیان آہنی سٹریٹجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے عوامی جمہوریہ چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی، ان ملاقاتوں میں خطے اور عالمی سطح پر بدلتے ہوئے سیاسی منظرنامے، چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت روابط کے اقدامات اور مشترکہ جغرافیائی و سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط ردعمل کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کی گہرائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور خودمختار مساوات، کثیرالجہتی تعاون اور طویل المدتی علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔چینی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کو خطے میں امن کی ضامن اور استقامت کی علامت قرار دیتے ہوئے ان کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوژیا، پیپلز لبریشن آرمی کے پولیٹیکل کمشنر جنرل چن ہوئی اور چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل کائی زائی جن سے ملاقاتیں کیں۔پیپلز لبریشن آرمی ہیڈکوارٹرز آمد پر جنرل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جو دونوں ممالک کی افواج کے درمیان دیرینہ بھائی چارے اور عسکری ہم آہنگی کی علامت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ان ملاقاتوں میں دفاع اور سیکیورٹی تعاون پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں انسدادِ دہشت گردی میں شراکت، مشترکہ تربیت، دفاعی شعبے کی جدید کاری، اور ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے جیسے اہم امور شامل تھے۔

دونوں جانب سے آپریشنل ہم آہنگی اور تزویراتی رابطوں کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا تاکہ ہائبرڈ اور سرحد پار خطرات کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا جا سکے، چینی عسکری قیادت نے دوطرفہ دفاعی شراکت داری کی مضبوطی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور تمام شعبوں میں پاک چین عسکری تعاون کو مزید وسعت دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

Previous Post

چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت، عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت AI کے استعمال پر غور

Next Post

بھارت کی خطے میں بالاتری کی کوششیں 7 اور 10 مئی کو دفن کر دیں: اسحاق ڈار

Next Post

بھارت کی خطے میں بالاتری کی کوششیں 7 اور 10 مئی کو دفن کر دیں: اسحاق ڈار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم