Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکا سے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں، ان تعلقات کو چین سے دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے: وزیر خارجہ

Web Desk by Web Desk
جولائی 27, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
امریکا سے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں، ان تعلقات کو چین سے دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے: وزیر خارجہ

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے لیکن ان تعلقات کو چین کے ساتھ دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے۔

نیو یارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا حکومتی کوششوں کی بدولت معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، 3 سال کی مدت میں معاشی اشاریوں میں بہتری لائے، جی ڈی پی گروتھ میں نمایاں بہتری آئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں معاشی استحکام آچکا ہے، منہگائی کی شرح میں نمایاں حد تک کمی ہوچکی ہے، تمام عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کے معترف ہیں، ہمارا ہدف پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد ایک مشکل فیصلہ تھا جو ہم نے ملک کی خاطر کیا تھا، پی ٹی آئی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک ڈیفالٹ کرچکا ہوتا، ہم نے ڈیفالٹ کے خطرے کو دفن کردیا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ سفارتی سطح پر بھی اس وقت پاکستان بہت متحرک ہے، پاکستان سفارتی سطح پر تقریباً آئیسولیٹ ہو چکا تھا، کوئی بھی ہمارے پاس نہیں آتا تھا اور نا ہی ہمیں کوئی بلاتا تھا لیکن آج ہم دنیا بھر میں متحرک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً 9 سال بعد پاکستان اور امریکا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دو طرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو سے کہا پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے لیکن ان تعلقات کو پاک چین شراکت داری کے تناظر میں نہ دیکھا جائے۔

پاکستان دنیا میں تنازعات کا پُرامن حل چاہتا ہے: وزیر خارجہ
وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلیے پُرعزم ہیں، دورہ افغانستان کے دوران تمام امور پر بات کی، افغانستان سے کہا کہ اپنی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہ ہونے دیں، ہم افغانستان کے خیر خواہ ہیں، ان کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان سفارتی سطح پر بھی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، پاکستان دنیا میں تنازعات کا پُرامن حل چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک اور پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، ہم ہر ایک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے احترام پر یقین رکھتے ہیں۔

پاکستان نے رافیل طیارے گرا کر بھارت کے غرورکو خاک میں ملایا: نائب وزیراعظم
وزیر خارجہ کا کہنا تھا بھارت کے خلاف جنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پاکستان نے رافیل طیارے گرا کر بھارت کے غرورکو خاک میں ملایا۔ان کا کہنا تھا پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت نے جو اقدامات کیے ہم نے بھی ویسے ہی جواب دیا، سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر ہم نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی، وزیراعظم شہبازشریف نے پہلگام واقعے پر بھارت کو عالمی تحقیقات کی پیشکش کی۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے بھارتی پروپیگینڈےکو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، بھارت کی بوکھلاہٹ ابھی تک ختم نہیں ہوئی۔

Previous Post

پاکستان فلسطینیوں پر انسانیت سوز صیہونی مظالم کیخلاف آواز اٹھاتا رہے گا: وزیراعظم

Next Post

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا ترنول میں چھاپہ، 25 من گدھے کا گوشت برآمد

Next Post
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا ترنول میں چھاپہ، 25 من گدھے کا گوشت برآمد

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا ترنول میں چھاپہ، 25 من گدھے کا گوشت برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم