لاہور: جی سی یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی آمد پر یونیورسٹی کا ماحول جذبہ حب الوطنی سے گونج اٹھا۔
نوجوان طلبہ و طالبات نے پاک فوج کے حق میں پرجوش نعروں سے استقبال کیا اور قومی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کیا۔یونیورسٹی کے ہال میں قومی نغمے کی دل کو چھو لینے والی گونج سنائی دی، جہاں طلبہ نے متحد ہو کر ملک سے وفاداری اور افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ خصوصی طور پر آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر نوجوانوں نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہیں قومی خدمت، اتحاد، اور مثبت کردار کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، اور ان کا جذبہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔طلبہ نے ملی نغمہ پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیے، اور ان کی آوازوں میں چھپا ولولہ وطن سے سچی محبت کا عکاس تھا۔تقریب کا اختتام پاک فوج کے لیے دعا اور پاکستان زندہ باد کے نعروں پر ہوا، جہاں ہر چہرے پر فخر اور یقین کی جھلک نمایاں تھی۔