Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

زائرین کے بذریعہ سڑک ایران،عراق جانے پر پابندی، وزیراعظم کو آگاہ کردیا گیا

Web Desk by Web Desk
جولائی 27, 2025
in پاکستان
0
زائرین کے بذریعہ سڑک ایران،عراق جانے پر پابندی، وزیراعظم کو آگاہ کردیا گیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کو وزیر داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ زائرین کی بذریعہ سڑک ایران ،عراق جانے پر پابندی عائد کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی، ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے وزیرِ ہوا بازی کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی تاکہ زائرین کی تعداد میں اضافے کے دوران انہیں سفر میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

وزیراعظم نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو گوادر سیف سٹی منصوبے پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔علاوہ ازیں ایکس پر محسن نقوی نے ایک بیان میں بتایا کہ زائرین اربعین میں شرکت کے لیے ہوائی سفر کر سکیں گے، وزارت خارجہ، بلوچستان حکومت اور سکیورٹی اداروں سے وسیع مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال زائرین کو اربعین کے لیے سڑک کے ذریعے عراق اور ایران جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مشکل فیصلہ عوام کے تحفظ اور قومی سلامتی کے مفاد میں کیا گیا، وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ آنے والے دنوں میں زائرین کی سہولت کے لیے زیادہ سے زیادہ پروازوں کا انتظام کیا جائے۔

Previous Post

ایران کی حکمت عملی کا مرکز قریبی اور گہرے تعلقات کی ترقی ہے، صدر مسعود پزشکیان

Next Post

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 49 رنز سے شکست دے دی

Next Post
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 49 رنز سے شکست دے دی

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 49 رنز سے شکست دے دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم