جرمنی کے جنوب مغربی علاقے میں مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہیں۔
جرمن میڈیا کے مطابق مسافر ٹرین کی کم از کم 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ یہ حادثہ اتوار کو فرانس کے ساتھ سرحدی علاقے میں ہوا۔ٹرین میں تقریباً 100 مسافر سوار تھے۔ٹرین آپریٹر نے بتایا کہ حادثے سے قبل علاقے میں طوفان کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 6:10 بجے کے قریب پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے بوگیاں پٹری سے اترنے کی وجہ سے حادثہ ہوا جس میں3 افراد ہلاک جبکہ متعدد مسافر شدید زخمی ہوئے ہیں۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بوگیاں الٹی پڑی ہیں، کئی درخت بھی گرے ہوئے ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیمیں، فائرفائٹرز اور ایمبولینسز زخمیوں کو نکالنے اور امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔جرمن چانسلر نے حادثے پر گہرے دکھ اور جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔