Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مستونگ: پسند کی شادی، خاتون کے بھائیوں نے 7 سال بعد دعوت کے بہانے بلاکر بہن بہنوئی کو قتل کردیا

Web Desk by Web Desk
جولائی 30, 2025
in پاکستان
0
مستونگ: پسند کی شادی، خاتون کے بھائیوں نے 7 سال بعد دعوت کے بہانے بلاکر بہن بہنوئی کو قتل کردیا

مستونگ: بلوچستان میں غیرت کے نام پر ایک اور شادی شدہ جوڑے کو شادی کے کئی سال بعد قتل کردیا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق پنجگورکے محمد شعیب نے 7 سال قبل اپنی پسدن سے کورٹ میرج کی تھی اور کچھ عرصہ قبل شعیب کا سسرال سے راضی نامہ ہوگیا تھا جس کے بعد شعیب کی اہلیہ کے بھائیوں نے میاں بیوی کو دعوت کے بہانے کوئٹہ بلایا تھا۔

لیویز حکام نے بتایا کہ بھائیوں کی دعوت پر شعیب اپنی اہلیہ اور بھائی کے ساتھ پنجگور سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوا تھا جہاں وہ رات لکپاس کے قریب ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز مقتولہ کے بھائی ٹیلی فون کرکے وہاں پہنچ گئے اور دونوں میاں بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق مقتولین کی عمریں 27 سے 28 سال کے درمیان تھیں، ان کے 3 اور 6 سال کے 2 بچے بھی تھے جب کہ قتل کے وقت مقتولہ حاملہ تھی۔لیویز حکام کےکا کہنا ہےکہ خاتون اور اس کے شوہر کے قتل کا مقدمہ لیویز تھانے میں مقتولہ کے 5 بھائیوں کے خلاف درج کیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Previous Post

حکومت کے پاک امریکا تجارتی معاہدے سے قبل اہم اقدامات، سفارتی برادری کو اعتماد میں لے لیا

Next Post

وزیراعظم کا طاقتور شوگر مافیا سے ٹکرانے کا فیصلہ

Next Post
وزیراعظم کا طاقتور شوگر مافیا سے ٹکرانے کا فیصلہ

وزیراعظم کا طاقتور شوگر مافیا سے ٹکرانے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم