Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

حکومت کے پاک امریکا تجارتی معاہدے سے قبل اہم اقدامات، سفارتی برادری کو اعتماد میں لے لیا

Web Desk by Web Desk
جولائی 30, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
حکومت کے پاک امریکا تجارتی معاہدے سے قبل اہم اقدامات، سفارتی برادری کو اعتماد میں لے لیا

پاکستان نے سفارتی نمائندوں کو آئی ایم ایف حمایت یافتہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ملک اب معاشی استحکام سے آگے بڑھتے ہوئے پائیدار اصلاحات اور ترقی کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدے سے قبل پاکستان کے دو اہم وزراء نے سفارتی برادری سے رابطہ کیا تاکہ انہیں آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کی جانے والی اصلاحات سے آگاہ کیا جا سکے۔اس اہم ملاقات میں وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس لغاری اور وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے منگل کو وزارت خزانہ میں امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، اٹلی، جرمنی، کینیڈا، آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ، جاپان، نیدرلینڈز اور سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کے سفیروں، ہائی کمشنرز اور سینئر سفارت کاروں سے خطاب کیا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق دونوں وزراء نے اپنی علیحدہ علیحدہ پریزنٹیشنز میں بار بار اس بات کو دہرایا کہ پاکستان ذمہ دار اقتصادی نظم و نسق اور عالمی معیار کے مطابق سرکاری شعبوں کو جدید بنانے کے لیے پرعزم ہے۔وزراء نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اصلاحات ایک اسٹریٹیجک، دور اندیش قومی ایجنڈے کا حصہ ہیں جس کا مقصد مسابقت، شفافیت اور لچک کو فروغ دینا ہے۔سفارتی شرکا نے جامع اور کھلے انداز میں دی جانے والی اس بریفنگ کا خیر مقدم کیا اور حکومت کے پائیدار اور بامقصد اصلاحات کے عزم کو سراہا۔

وفاقی وزیر توانائی نے سفارت کاروں کو پاکستان کے توانائی شعبے میں موجود سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کی طرف متوجہ کیا جو مختلف شعبوں میں 2 سے 3 ارب ڈالر تک ہیں۔انہوں نے دنیا بھر کی پاور یوٹیلیٹی کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور صنعتی ماہرین کو دعوت دی کہ وہ گرڈ کی جدید کاری، قابلِ تجدید توانائی کے انضمام، تقسیم کی کارکردگی اور توانائی خدمات جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیں۔

Previous Post

حسن ابدال: برساتی نالے سے 2 خواتین کی نعشیں نکال لی گئیں، 3 افراد تاحال لاپتہ

Next Post

مستونگ: پسند کی شادی، خاتون کے بھائیوں نے 7 سال بعد دعوت کے بہانے بلاکر بہن بہنوئی کو قتل کردیا

Next Post
مستونگ: پسند کی شادی، خاتون کے بھائیوں نے 7 سال بعد دعوت کے بہانے بلاکر بہن بہنوئی کو قتل کردیا

مستونگ: پسند کی شادی، خاتون کے بھائیوں نے 7 سال بعد دعوت کے بہانے بلاکر بہن بہنوئی کو قتل کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم