Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مودی سرکار نے بھارتی فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا

Web Desk by Web Desk
جولائی 31, 2025
in بین الاقوامی
0
مودی سرکار نے بھارتی فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا

بھارت نے قومی اداروں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا جس پر بی جے پی کی ہندو انتہا پسند حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی فوج نے اگست میں ہماچل پردیش کی وادی اسپیتی میں ڈرون مقابلے کا اعلان کر دیا، مقابلہ 10 سے 24 اگست تک جاری رہے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل اور اتراکھنڈ میں چین کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی نگرانی سینٹرل کمانڈ کے سپرد کر دی گئی ہے، فوج کے ساتھ ڈرون فیڈریشن آف انڈیا بھی شراکت دار ہو گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون مقابلے کا مقصد آپریشن سندور کے بعد اُونچے مقامات پر جنگی حالات میں ڈرونز کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقابلے میں حصہ لینے والے ڈرون ساز ادارے کسی بھی چینی پرزے کا استعمال نہیں کر سکتے، اِن اداروں کو 10700 فٹ کی بلندی پر قدرتی رکاوٹوں کے اوپر اپنے ڈرونز کی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔بھارتی ناقدین کا کہنا ہے کہ اِن ڈرون مقابلوں کی تشہیر میں بھارتی فوج کو اشتہاری مہم کا حصہ بنا کر بی جے پی نے قومی اداروں کو سیاسی ہتھیار میں بدل دیا ہے، ملکی مفاد کے نام پر عوامی فلاح کا بجٹ جنگی سرمایہ کاری اور دفاعی تماشوں کی نذر کی جا رہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات سے مودی حکومت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے، آپریشن سندور کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے فوج کو سکیورٹی کے بجائے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

Previous Post

سی ای او کے الیکٹرک پرخاتون کو ذہنی و جنسی ہراساں کرانے کا الزام ثابت مونس علوی کو نوکری سے برطرف کرنے کا حکم،25 لاکھ جرمانہ عائد

Next Post

والی بال انڈر 19ورلڈ چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں ریفری کے متنازع فیصلے پر پاکستان کا احتجاج

Next Post
والی بال انڈر 19ورلڈ چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں ریفری کے متنازع فیصلے پر پاکستان کا احتجاج

والی بال انڈر 19ورلڈ چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں ریفری کے متنازع فیصلے پر پاکستان کا احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم