کراچی: محتسب اعلیٰ سندھ کی جانب سے عہدے سے ہٹانے کے احکامات پر کے الیکٹرک کے سی ای او مونسی علوی کا بیان سامنے آگیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مونس علوی نے کہا کہ پیشہ ورانہ تعلقات میں ہمیشہ دیانتداری اور وقار کی اقدار کو برقرار رکھا ہے، حالیہ فیصلہ انتہائی تکلیف دہ ہے، قانونی عمل اور اس کو برقرار رکھنے والے اداروں کا احترام کرتا ہوں۔سی ای او کے الیکٹرک نے کہا کہ نتائج میری تجربہ کردہ صورتحال کی حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے، قانونی مشیر کے ساتھ اس فیصلے کا جائزہ لے رہا ہوں، اپیل کرنے کے اپنے حق کا استعمال کروں گا۔مونس علوی کا کہنا تھا کہ لوگوں کی حمایت کے لیے شکر گزار ہوں، انصاف اور کام کی جگہ کے وقار کے اصولوں کے لیے میرا احترام غیر متزلزل ہے۔