بلو چستان کے 7اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 3اگست کو ہوں گے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں کےلئے پولنگ صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہوگی، بلوچستان کے 7 اضلاع میں ژوب، شیرانی، لورلائی، بارکھان، قلات، خضدار اور سوراب شامل ہیں ۔ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 16نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں25 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ،خواتین کی 6 نشستوں پر 15، مزدوروں کی 2 خالی نشستوں پر 4 امیدوار مد مقابل ہوں گے۔اسی طرح کسان کی 1 ،خالی نشستوں پر 3 اور غیر مسلم کی 7 نشستوں پر 3 امیدوار مد مقابل ہوں گے،انتخابات میں مجموعی طور پر 106 جنرل کونسلرز ووٹ ڈالیں گے۔