لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کا پرو ہاکی لیگ میں شرکت کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے معاملے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی مثبت پیشرفت کا اظہار کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مثبت پیشرفت جاری ہے، تاہم ایف آئی ایچ کو تاحال باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا، آئندہ ہفتے کے دوران صورتحال واضح ہو سکتی ہے کیونکہ ایف آئی ایچ نے پاکستان کو تصدیق کرنے کے لیے 12اگست تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے پرو لیگ سے دستبرداری کے فیصلے کے بعد پاکستان کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔