اسلام آباد: پمز اسپتال میں سانپ کے کاٹنے سے متاثرہ لڑکے کے علاج کے معاملے پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے سوشل میڈیا پر زیرِگردش ویڈیو پر ردِعمل دے دیا۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے کہا لڑکے کے علاج میں کوئی غفلت نہیں برتی گئی، متاثرہ لڑکے کو اینٹی وینم ویکسین کے 10 انجکشن لگائے گئے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کے مطابق حالت بگڑنے پر لڑکے کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیاگیا، پمز اسپتال میں وینٹی لیٹر خالی نہ ہونے پر لڑکے کو ریفر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پمز نے متاثرہ لڑکے کو ریفر کرنے سے قبل نجی اسپتال سے وینٹی لیٹر دستیابی کی تصدیق کی تھی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے مزید کہا کہ 15سال کے علی حسن کا نجی اسپتال میں علاج جاری ہے، اس کی حالت بہتر ہے اور اب وہ بات کرنے کے قابل ہوگیا ہے۔