وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراء کا استقبال کیا، وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں بارشوں سے نقصانات پر بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعظم شہبازشریف گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے بھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم بارشوں اور سیلاب کے متاثرین سے ملاقات اور امدادی رقوم تقسیم کریں گے۔