Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیراعظم کی تنخواہ ارکان پارلیمنٹ کے مقابلے میں نصف سے کم ہونے کا انکشاف

Web Desk by Web Desk
اگست 5, 2025
in پاکستان, تجارت
0
وزیراعظم کی تنخواہ ارکان پارلیمنٹ کے مقابلے میں نصف سے کم ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: پاکستان کے پارلیمانی نظام میں سب سے بڑا عہدہ وزیراعظم کا ہونے کے باوجود ان کی تنخواہ ماتحت وزرا اور ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے مقابلے میں آدھی سے بھی کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ کے مقابلے میں وزیراعظم کے عہدے کی تنخواہ نہ ہونے کے برابر ہے۔اس وقت اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 13لاکھ روپےجب کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ حالیہ اضافے کے بعد 5 لاکھ 19ہزار روپے ہے۔ان کے مقابلے میں وزیراعظم پاکستان کے عہدے کی تنخواہ تقریباً 2 لاکھ روپے بنتی ہے جب کہ وزیراعظم تاحیات سکیورٹی، ٹیکسز میں چھوٹ اور عہدہ چھوڑنے پر پینشن یا مالی فوائدکا مستحق نہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ موجودہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے عہدے کی تنخواہ نہیں لے رہے ہیں۔حال ہی میں سینیٹ میں کابینہ ڈویژن کی طرف سے پیش کردہ وزیراعظم پاکستان کو ملنے والی تنخواہ، الاؤنسز ، مراعات اور ریٹائرمنٹ کے بعد کی سہولیات کی تفصیلات میں انکشاف ہوا۔تفصیلات میں بتایا گیا ہےکہ وزیراعظم پاکستان کے عہدے کی بنیادی تنخواہ 107280روپے ہے جب کہ دیگر الاؤنس کو ملایا جائے تو یہ تنخواہ تقریباً 2 لاکھ روپے بنتی ہے۔

Previous Post

عمران خان کی رہائی کو یقینی بناکر دم لیں گے: بیرسٹر گوہر

Next Post

میری تربیت نہیں انہیں جواب دوں: اعظم نذیر کا محمود اچکزئی کو ایوان میں جواب

Next Post
میری تربیت نہیں انہیں جواب دوں: اعظم نذیر کا محمود اچکزئی کو ایوان میں جواب

میری تربیت نہیں انہیں جواب دوں: اعظم نذیر کا محمود اچکزئی کو ایوان میں جواب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم