Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

میری تربیت نہیں انہیں جواب دوں: اعظم نذیر کا محمود اچکزئی کو ایوان میں جواب

Web Desk by Web Desk
اگست 5, 2025
in پاکستان
0
میری تربیت نہیں انہیں جواب دوں: اعظم نذیر کا محمود اچکزئی کو ایوان میں جواب

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے محمود اچکزئی کی تنقید پر ردعمل میں کہا کہ وہ بڑے ہیں اور میری تربیت نہیں کہ انہیں جواب دوں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں محمود اچکزئی نے اسپیکر کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ نے کہا کہ ایک ممبر نے آئین کی پاسداری نہیں کی، آپ ایوان کے کسٹوڈین کی حیثیت کھو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کے ممبران کو یہاں سے کھینچ کر نکالا گیا، آپ کو اسٹینڈ لینا چاہیے تھا کہ ممبران کی درگت کیوں بنائی گئی، اگر آپ کسٹوڈین رہنا چاہتے ہیں تو آپ اس پر بحث کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کا سب سے مقبول لیڈر ہے، آپ سب کو اکٹھے بیٹھنا پڑے گا، بات کرنا پڑے گی، ایک نئی سیاست کا آغاز کریں جس میں فیصلے یہ ایوان کرے۔محمود اچکزئی کی تقریر پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پونے 4 سال کے پروڈکشن آرڈر کا رکارڈ نکال لیں،دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے میرے بارے میں بہت سخت باتیں کی ہیں لیکن میری تربیت نہیں کہ ان کی بات کاجواب دوں۔انہوں نے کہا کہ 2 مئی کی شام کی بات ہےہمارا پی ٹی آئی سے پورے ملک میں اکٹھے الیکشن پر اتفاق ہو گیا تھا، پھر عمران خان کا فون آیا اور شاہ محمود نے کہا کہ کوئی حوصلہ افزا خبر نہیں۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں پارلیمنٹ کو مضبوط کیا گیا، اس ترمیم میں بارز کو تسلیم اور مضبوط کیا گیا۔

Previous Post

وزیراعظم کی تنخواہ ارکان پارلیمنٹ کے مقابلے میں نصف سے کم ہونے کا انکشاف

Next Post

چینی بحران کی وجہ اسکینڈل نہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی ہے: کوآرڈینیٹر وزیراعظم

Next Post
چینی بحران کی وجہ اسکینڈل نہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی ہے: کوآرڈینیٹر وزیراعظم

چینی بحران کی وجہ اسکینڈل نہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی ہے: کوآرڈینیٹر وزیراعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم