Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

برانڈڈ اور نان برانڈڈ دواؤں کی قیمتوں میں بڑا فرق، قومی خزانے اور عوام کو اربوں روپے کا نقصان

Web Desk by Web Desk
اگست 6, 2025
in پاکستان
0
برانڈڈ اور نان برانڈڈ دواؤں کی قیمتوں میں بڑا فرق، قومی خزانے اور عوام کو اربوں روپے کا نقصان

اسلام آباد: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان (ٹی آئی پی) نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنیرک دواؤں کی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے برانڈڈ اور نان برانڈڈ دواؤں کی قیمتوں میں وسیع فرق کو اجاگر کیا ہے، جس سے ہر سال قومی خزانے اور عوام کو اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال کے نام ایک خط میں ٹی آئی پی نے نشاندہی کی ہے کہ پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کی 2021 کی ہدایت پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، جس میں ڈاکٹروں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ دواؤں کے برانڈ نیم کے بجائے جنیرک ناموں سے نسخے لکھیں۔

خط میں دواؤں کی قیمتوں میں خطرناک حد تک پائے جانے والے فرق کا ذکر کیا گیا ہے، جہاں کچھ برانڈڈ دواؤں کی قیمتیں ان کے جنیرک متبادل سے تین سے چار ہزار فیصد زیادہ ہیں۔ 300 ملی گرام کی اسپرین گولیوں کے تقابلی جائزے میں قیمتیں 47 روپے سے لے کر 300 روپے تک پائی گئیں، جبکہ بعض برانڈز نے یہی دوا پانچ گنا مہنگی فروخت کی۔ پنجاب حکومت کی مقرر کردہ قیمتوں اور مارکیٹ ریٹ کے درمیان بھی بہت بڑا فرق دیکھا گیا۔ مثلاً، جنیرک 10 ملی گرام پنجاب حکومت کے نرخ کے مطابق 3.07 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ اسی دوا کا برانڈ 93 روپے میں فروخت ہو رہا ہے (جو 3 ہزار 29؍ فیصد زیادہ ہے)۔

اسی طرح، 20 ملی گرام کی جنیرک قیمت 1.70 روپے ہے، جبکہ برانڈڈ دواکی قیمت 67.85 روپے ہے (جو کہ 3 ہزار 991 فیصد زیادہ ہے)۔ جنیرک پالیسی پر عملدرآمد عوام کے طبی اخراجات میں 90 فیصد تک کمی لا سکتا ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے زور دیا ہے کہ جنیرک دواؤں سے کم آمدنی والے طبقات کیلئے علاج سستا ہوگا، معاشرتی گروہوں کے درمیان مساوی علاج ممکن ہوگا، قیمتیں کم اور مقامی فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی جدت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

ٹی آئی پی نے وزیر صحت پر زور دیا ہے کہ وہ سرکاری اور نجی شعبوں میں ڈریپ کی جنیرک نسخہ پالیسی پر عملدرآمد کرائیں، سرکاری دواؤں کی خریداری کیلئے کم قیمت پر خریداری کے طریقے اپنائیں اور موجودہ احکامات کی عدم تعمیل کی تحقیقات کرائیں۔

Previous Post

ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی ویزا لینے کیلئے ایک اور شرط رکھ دی

Next Post

سلیکشن کمیشن کے رکن اسد شفیق کو ایک اور اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

Next Post
سلیکشن کمیشن کے رکن اسد شفیق کو ایک اور اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

سلیکشن کمیشن کے رکن اسد شفیق کو ایک اور اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم