Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

حکومت کی آمدن 9946 ارب روپے، اخراجات 17 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئے

Web Desk by Web Desk
اگست 6, 2025
in تجارت
0
حکومت کی آمدن 9946 ارب روپے، اخراجات 17 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئے

وزارت خزانہ نے گزشتہ مالی سال 2024 تا 2025 کی کے دوران وفاقی حکومت کے آمدن و اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران وفاقی حکومت کی خالص آمدن 9 ہزار 946 ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ حکومتی اخراجات 17 ہزار 36 ارب روپے تک پہنچ گئے۔زیرجائزہ عرصے کے دوران مالی خسارہ کم ہو کر جی ڈی پی کا 5.4 فیصد تک محدود رہا، مالی خسارے کا حجم 7 ہزار 90 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق قابل تقسیم محاصل سے صوبوں کو 6 ہزار 854 ارب روپے منتقل کئے، قرضوں پر سود کی ادائیگی میں 8 ہزار 847 ارب روہے خرچ ہوئے۔ حکومت آئی ایم ایف کے زیادہ تر اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔دستاویز کے مطابق ایف بی آر 12970 روپے کا اصل سالانہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوا، گزشتہ مالی سال 11 ہزار 744 ارب ٹیکس جمع، ہدف سے 1226 ارب کم رہا، تاجر دوست اسکیم سے بھی 50 ارب روپے وصولی کا ہدف پورا نہ ہو سکا۔

وزارت خزانہ کے مطابق چاروں صوبے 1200 ارب روپے ہدف کے بجائے 921 ارب کی بچت کرسکے، پنجاب نے سب سے زیادہ 348 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا، سندھ 283 ارب، خیبرپختوانخوا 176 ارب، بلوچستان نے 114 ارب کی بچت کی۔وفاقی حکومت نے 2.4 کھرب روپے کا پرائمری بجٹ سرپلس ہدف حاصل کرلیا، جولائی تا جون پرائمری سرپلس 2719 ارب روپے سے زائد رہا۔

دستاویز کے مطابق دفاع پر 2193 ارب، وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر 1049 ارب خرچ ہوئے، ترقیاتی منصوبوں پر گزشتہ سال سے 43 فیصد زیادہ فنڈز خرچ کئے گئے، سبسڈیز کی ادائیگی پر 1297 ارب روپے خرچ کئے گئے۔ پنشن بل 910 ارب، سول امور چلانے پر 891 ارب روپے کے اخراجات آئے۔

Previous Post

پاکستان میں 14 سے 17 اگست تک تعطیلات کا امکان

Next Post

نادرانےجانشینی سرٹیفکیٹ کاحصول مزید آسان بنادیا

Next Post
نادرانےجانشینی سرٹیفکیٹ کاحصول مزید آسان بنادیا

نادرانےجانشینی سرٹیفکیٹ کاحصول مزید آسان بنادیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم