Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے مخصوص فارمیٹ کی انگلینڈ نے بھی مخالفت کردی

Web Desk by Web Desk
اگست 7, 2025
in کھیل
0
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے مخصوص فارمیٹ کی انگلینڈ نے بھی مخالفت کردی

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دو درجاتی ٹیسٹ کرکٹ کی مخالفت بڑھنے لگی۔

پاکستان ، بنگلادیش ، نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی اس مخصوص فارمیٹ کی مخالفت کردی، اس کے علاوہ کرکٹ آسٹریلیا نے دو درجاتی فارمولے کی مشروط حمایت کی ہے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامپسن نے دو درجاتی کرکٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی دو درجاتی سسٹم سمیت بہت سارے آپشنز ہیں جنہیں دیکھنا ہے، نہیں چاہیں گے انگلینڈ ڈویژن ٹو میں جائے اور وہاں ہم آسٹریلیا اور انڈیا سے نہ کھیلیں، ایسا کبھی نہیں ہوگا۔

رچرڈ کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں مزید بہتری ہو سکتی ہے،کچھ تبدیلیاں کرکے بہتربنایا جائے، تو شاید ٹیسٹ کرکٹ کو دو درجوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت نہ پڑے، اصل ضرورت شیڈول کی ہے جس میں وائٹ اور ریڈ بال کرکٹ کی دو طرفہ سیریز کی مقدار کا خیال رکھا جائے۔

آسٹریلیا کی مشروط حمایت:

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے دو درجاتی کرکٹ کی مشروط حمایت کی ہے۔ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ ابھی حقیقی چیلنج یہ ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہم کیا رول ادا کر رہے ہیں۔ ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ ، ساؤتھ افریقا اور پاکستان سمیت ان ممالک کا مضبوط ہونا ہمارے مفاد میں ہے۔

ٹوڈ گرین برگ نے مزید کہا کہ اگر دو درجاتی سسٹم دوسرے ممالک کو مضبوط بنانے میں مدد کرے گا تو میں اس کی حمایت کروں گا، اگر دو درجاتی کرکٹ کا مقصد پورا نہیں ہوتا تو میں اس کی حمایت نہیں کروں گا، زیادہ تر فل ممبرز ٹیسٹ کرکٹ میں دو درجاتی کرکٹ پر تقسیم کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک کو خدشہ ہے کہ ڈویژن ٹو میں جانے سے وہ آئی سی سی ریوینیو میں سے ملنے والے حصے سے محروم ہوجائیں گے۔

Previous Post

چاہت فتح نے خود کو پاکستان کا نمبر ون گلوکار قرار دیدیا، عاطف اسلم دوسرے نمبر پر

Next Post

لاہور: شوہر کے سامنے بیوی کے گینگ ریپ کی پلاننگ کرنیوالا چوتھا ملزم بھی ہلاک

Next Post
سوات کے مدرسے میں تشدد سے بچہ جاں بحق، استاد گرفتار ، مدرسہ سیل

لاہور: شوہر کے سامنے بیوی کے گینگ ریپ کی پلاننگ کرنیوالا چوتھا ملزم بھی ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم