Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غیر ملکی مسافروں کے لیے سہولت، تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم

Web Desk by Web Desk
اگست 7, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
غیر ملکی مسافروں کے لیے سہولت، تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملک بھر کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کر دیے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ اقدام وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کیا گیا، جس کا مقصد پاکستان میں سیاحت، غیر ملکی سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔نئے امیگریشن کاؤنٹرز کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ کے ہوائی اڈوں پر قائم کیے گئے ہیں۔ ان کاؤنٹرز کے ذریعے غیر ملکی مسافروں کو تیز تر اور با سہولت امیگریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہ ہو۔

ترجمان نے مزید کہا کہ واپسی پر پاکستانی شہریوں کے لیے بھی امیگریشن کے عمل کو مزید مؤثر اور آسان بنایا جا رہا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر امیگریشن سروسز کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنانے کا عمل جاری ہے۔واضح رہے کہ 2 اگست کو وزیراعظم نے ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز کے قیام کی منظوری دی تھی تاکہ پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کو مزید تقویت دی جا سکے۔

Previous Post

گھانا: ہیلی کاپٹر حادثے میں وزیر دفاع اور وزیر ماحولیات سمیت 8 افراد جاں بحق

Next Post

ملتان میں ٹرین حادثہ، 14گائے اور چرواہا جاں بحق

Next Post

ملتان میں ٹرین حادثہ، 14گائے اور چرواہا جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم