کراچی: کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس سے 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ آگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا جس سے آگ نے پانچ منزلہ عمارت کو مکمل لپیٹ میں لے لیا، متاثرہ عمارت کی چھت ساتھ والی فیکٹری بھی گری، متاثرہ فیکٹری کے اندر وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کا قرار دے دیا، آگ پر قابو پانے میں 16 فائر ٹینڈرز اور 2 باوزر مصروف ہیں، پانچ منزلہ عمارت کی کچھ چھتیں منہدم ہو چکی ہیں۔