اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نشست کو خالی قرار دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زرتاج گل کا پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ کا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ بھی خالی کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی جلد نئے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفیکیشن جاری کریں گے۔ قومی اسمبلی میں عمر ایوب کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور فنانس کمیٹی سے بھی ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے۔مزید برآں، پی ٹی آئی کے نااہل ہونے والے سات ارکان سے قائمہ کمیٹیوں کی ممبرشپ بھی واپس لے لی گئی ہے، جو پارٹی کے لیے ایک بڑا سیاسی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔