اسلام آباد:ہاکی انڈیا کے ایک آفیشل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بھارت میں منعقدہ ایشیا ہاکی کپ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔
ایشیا ہاکی کپ 29 اگست سے 7 ستمبر تک بھارت کے شہر راج گیر میں کھیلا جائے گا۔ہاکی انڈیا کے مطابق، پاکستانی ٹیم کی غیر موجودگی سے ایشیا کپ کا مقابلہ متاثر ہو سکتا ہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا۔