Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غزہ پر مکمل قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت، جرمنی کا اسرائیل کو اسلحہ بیچنے سے انکار

Web Desk by Web Desk
اگست 9, 2025
in بین الاقوامی
0
غزہ پر مکمل قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت، جرمنی کا اسرائیل کو اسلحہ بیچنے سے انکار

غزہ پر مکمل قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے جرمنی نے اسرائیل کو غزہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرنے سے انکار کر دیا۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ یہ سمجھنا مشکل ہے کہ اسرائیلی فوجی کارروائی کس طرح اپنےمقاصد حاصل کرے گی، لہٰذا جرمن حکومت اگلے نوٹس تک غزہ کی پٹی میں استعمال ہونے والے فوجی ساز و سامان کی برآمد کی اجازت نہیں دے گی۔دوسری جانب اسرائیلی منصوبے کی دنیا بھر سے شدید مذمت بھی سامنے آرہی ہے، ڈنمارک نے اسرائیل سے غزہ پر قبضے کا منصوبہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ پر قبضے اور فوجی کارروائیاں بڑھانے کا فیصلہ غلط ہے۔

سعودی عرب نے بھی غزہ پر قبضے کی اسرائیلی کوشش کی مذمت کی جبکہ اقوام متحدہ نے اسرائیل سے غزہ پر قبضے کا منصوبہ فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل سے فیصلے پر فوری نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ اقدام سے غزہ میں خونریزی بڑھے گی۔ترکیے نے عالمی برادری سے اسرائیلی منصوبہ روکنے کے لیے دباو ڈالنے کا مطالبہ کیا جبکہ آسٹریلیا نے بھی کی اسرائیل کو غزہ پر فوجی قبضے سے باز رہنے کی تاکیدکی۔

خیال رہےکہ اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے وزیراعظم نیتن یاہو کی غزہ پر عسکری قبضے کی تجویز کی منظوری دے دی۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی میڈیاکو انٹرویو دیتے ہوئےکہا تھا کہ وہ اپنی سلامتی کے لیے غزہ کے تمام علاقوں کا کنٹرول سنبھالنا چاہتے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ پر حکمرانی نہیں چاہتے اور غزہ کو سویلین حکومت کے حوالے کریں گے۔

Previous Post

اوپن اے آئی کے ماڈل نے عالمی شطرنج ٹورنامنٹ میں سب کو مات دے دی

Next Post

غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

Next Post
غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم