Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پنجاب کے اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کیوں کیا گیا؟ صوبائی وزیر تعلیم نے اہم وجہ بتا دی

Web Desk by Web Desk
اگست 9, 2025
in پاکستان
0
پنجاب کے اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کیوں کیا گیا؟ صوبائی وزیر تعلیم نے اہم وجہ بتا دی

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے صوبے کے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کی وجہ بتا دی۔

جمعرات کو محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ کیا، یہ اعلان صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔اس سے قبل پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک تھیں۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے صوبے کے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ صوبے میں گرمی میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں قبول کرتاہوں کہ چھٹیوں میں اضافے سے بچوں کی تعلیم کا نقصان ہوگا لیکن بچوں کی صحت ہماری لیے سب سے اہم ہے۔واضح رہے کہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات میں31 اگست تک توسیع کا فیصلہ بلاجواز قرار دیتے ہوئے واپس لینےکا مطالبہ کیا ہے۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں نجی تعلیمی ادارے4 اگست سے کھل گئے ہیں، پاکستان کے دیگرصوبوں میں بھی اسکول معمول کے مطابق کھل گئے ہیں، وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات توسیع کے فیصلے پر نظرثانی کریں، بچوں کو 3 ماہ تعلیم سے دور رکھنا ان کے مفاد میں نہیں، توسیع سے میٹرک کی کلاسز بری طرح متاثر ہوں گی۔

Previous Post

ملتان: نانا نے زمین کے تنازع پر بیٹی اور تین نواسے نواسیوں کو قتل کردیا

Next Post

امن معاہدہ: آذربائیجان اور آرمینیا کا صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینے کا مطالبہ

Next Post
امن معاہدہ: آذربائیجان اور آرمینیا کا صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینے کا مطالبہ

امن معاہدہ: آذربائیجان اور آرمینیا کا صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینے کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم