ملتان میں ظالم باپ نے بیٹی اور اس کے تین کمسن بچوں کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ملتان کے علاقے ملوک بستی میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے بیٹی کو اس کے تین بچوں سمیت قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زمین اور رشتے کے تنازع پر باپ نے بیٹی اور نواسے نواسیوں کو قتل کیا۔پولیس کے مطابق مقتول بچوں کی عمریں 2 ماہ سے 3 سال کے درمیان ہیں، واقعے کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔