Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاک ویسٹ انڈیز میچ:کپتان رضوان نے پلیئر آف دی میچ حسن نواز سے کیا کہا تھا؟

Web Desk by Web Desk
اگست 9, 2025
in کھیل
0
پاک ویسٹ انڈیز میچ:کپتان رضوان نے پلیئر آف دی میچ حسن نواز سے کیا کہا تھا؟

ویسٹ انڈیز کے خلاف پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کرکٹر حسن نواز نے کہا ہےکہ ان کی کوشش یہی تھی کہ اپنے ڈیبیو میچ کو یادگار بنانا ہے۔

حسن نواز نے کہا کہ یہ میرا ڈیبیو میچ تھا اور میں نے کہا تھا کہ پلیئر آف دی میچ بن کر اسے یادگار بناتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کپتان محمد رضوان بیٹنگ کے دوران بھی کہتے رہے اور جاتے ہوئے بھی یہی کہا کہ آپ کا ڈیبیو میچ ہے اور میچ ختم کرنا ہے، مجھے اعتماد تھا کہ میں ہٹنگ کر لیتا ہوں، جس طرح پی ایس ایل میں میچز فنش کرتا رہا تو اسی چیز میں کامیابی ملی۔

حسن نواز کا کہنا تھا کہ بارش کی وجہ سے بال گرپ ہو رہا تھا اسی وجہ سے تھوڑا ٹائم لیا، حسین طلعت کے ساتھ یہی پلان بنایا تھا کہ پارٹنرشپ کرنی ہے کیونکہ ہم بڑے ہٹ مار لیتے ہیں، اگر آخر تک جائیں گے تو آسانی سے میچ فنش کر لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک میں بھی اس طرح کی مشکل پچز پر کھیلے ہوئے ہیں، بابراعظم، رضوان اور سلمان علی آغا سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے بڑی اچھی بولنگ کی، ہم لوگوں سے مس فیلڈنگ ہوئی جس کا ویسٹ انڈیز نے فائدہ اٹھایا۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھاکہ جیت کا کریڈٹ حسن نواز اور حسین طلعت کو جاتا ہے ، دونوں نے شاندار بیٹنگ کی جب کہ بولنگ میں بہتری کی گنجائش ہے۔

Previous Post

ایمریٹس سے سفر کرنیوالے مسافراب کونسی اہم چیز جہاز میں نہیں لے جاسکتے؟

Next Post

ملتان: نانا نے زمین کے تنازع پر بیٹی اور تین نواسے نواسیوں کو قتل کردیا

Next Post
کوٹری: 9 سال قبل پسند کی شادی کرنے پر ایک ہی گھر کے 4 افراد قتل

ملتان: نانا نے زمین کے تنازع پر بیٹی اور تین نواسے نواسیوں کو قتل کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم