Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایمریٹس سے سفر کرنیوالے مسافراب کونسی اہم چیز جہاز میں نہیں لے جاسکتے؟

Web Desk by Web Desk
اگست 9, 2025
in بین الاقوامی
0
ایمریٹس سے سفر کرنیوالے مسافراب کونسی اہم چیز جہاز میں نہیں لے جاسکتے؟

متحدہ عرب امارات اور دنیا کی بہترین ائیر لائن ایمریٹس نے اپنی پروازوں میں کسی بھی قسم کے پاور بینک کا استعمال ممنوع قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پابندی کا اطلاق رواں برس یکم اکتوبر 2025 سے ہوگا تاہم ایمریٹس میں سفر کرنیوالے مسافروں کو یکم اکتوبر تک چند مخصوص شرائط پر جہاز میں پاور بینک لے جانے کی اجازت ہے۔ ان مخصوص شرائط میں 100 واٹ آورز سے بھی کم کا پاور بینک لے جانے، دوران سفر پاور بینک سے ڈیوائسز چارج نہ کرنے، حتیٰ کہ ہوائی جہاز کے پاور سورس کا استعمال کرتے ہوئے پاور بینک چارج نہ کرنے جیسی شرائط شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران جہاز میں پاور بینک استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایوی ایشن انڈسٹر ی کی پروازوں میں لیتھیم بیٹری کو لے کر واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پاور بینک بنیادی طور پر لیتھیم آئن یا لیتھیم پولیمر بیٹریوں کا استعمال کرتے ہوئے ڈیوائس کو دوبارہ چارج کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، بیٹریاں الیکٹرولائٹ محلول میںsuspend lithium ion پر مشتمل ہوتی ہیں، ان بیٹریوں کے زیادہ چارج یا خراب ہو جانے کے نتیجے میں ‘تھرمل رن وے’ ہو سکتا ہے۔تھرمل رن وے کی صورت میں بیٹری سیل کے اندر حرارت کی پیداوار، گرمی کو ختم کرنے کی صلاحیت سے زیادہ ہو جاتی ہے جس سے درجہ حرارت میں تیزی سے اور بے قابو حد تک اضافہ ہوتا ہے، نتیجتاً آگ، دھماکے اور زہریلی گیسوں کا اخراج جیسے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں ۔

زیادہ تر فونز اور جدید ترین لیتھیم بیٹری سے چلنے والے آلات میں internal trickle system ہوتا ہے جو زیادہ چارجنگ کو روکنے کے لیے بیٹری میں آہستہ آہستہ کرنٹ شامل کرتا ہے لیکن زیادہ تر پاور بینکوں میں یہ تحفظ شامل نہیں ہوتا جس سے خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ایمریٹس کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی کے تحت سفر کے دوران پاور بینک پر پابندی لگا کر خطرات کو نمایاں طور پر کم کیا جاسکے گا۔

Previous Post

غزہ پر قبضہ کرنے نہیں اسے حماس سے آزاد کرانے جارہے ہیں: اسرائیلی وزیراعظم

Next Post

پاک ویسٹ انڈیز میچ:کپتان رضوان نے پلیئر آف دی میچ حسن نواز سے کیا کہا تھا؟

Next Post
پاک ویسٹ انڈیز میچ:کپتان رضوان نے پلیئر آف دی میچ حسن نواز سے کیا کہا تھا؟

پاک ویسٹ انڈیز میچ:کپتان رضوان نے پلیئر آف دی میچ حسن نواز سے کیا کہا تھا؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم