Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بی بی سی نے پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری سب سے دلچسپ فرنچائز لیگ قرار دیدیا

Web Desk by Web Desk
اگست 9, 2025
in کھیل
0

برطانوی نشریاتی ادارے( بی بی سی) نے پاکستان سپر لیگ کو دنیا کی دوسری سب سے دلچسپ فرنچائز لیگ قرار دے دیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل میں بیٹنگ اور بولنگ کا بہترین توازن، سنسنی خیز مقابلے شائقین کا دل جیتنے لگے، پی ایس ایل نے انٹرٹینمنٹ انڈیکس میں آئی ایل ٹی 20، دی ہنڈریڈ، سی پی ایل اور بگ بیش کو پیچھے چھوڑا۔بی بی سی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ دلچسپ لیگ میں آئی پی ایل کا پہلا نمبر ہے۔

بی بی سی رپورٹ میں کہا گیا کہ پی ایس ایل میں اوسط پہلی اننگز کا اسکور 180 رنز، دنیا کی تمام لیگوں میں سب سے زیادہ ہے جبکہ پی ایس ایل میں 27.5 فیصد میچز کا فیصلہ آخری اوور میں ہواجبکہ آئی پی ایل کے 28.9 فیصد میچز آخری اوور تک گئے۔بی بی سی رپورٹ کے مطابق فی میچ سب سے زیادہ چوکو کی اوسط پی ایس ایل میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں فی میچ 30 چوکے اور 14 چھکے کی اوسط ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آئی پی ایل اور سی پی ایل میں فی میچ 15 چھکوں کی اوسط ہے۔

بی بی سی رپورٹ میں کہا گیا کہ پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کے اوسط انٹرنیشنل کیپس 351 جو تمام لیگ میں دوسری سب سے زیادہ ہے۔ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی اوسط انٹرنیشنل کیپس 423 اور آئی پی ایل میں 335 ہے۔اس کے علاوہ پی ایس ایل نے کوالٹی اور سنسنی میں بگ بیش کو کافی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تفریحی انڈیکس کے 5 اہم میٹرکس میں پی ایس ایل کا اوسط دنیا میں دوسرا بہترین ہے۔

پی ایس ایل دنیا کی چند لیگوں میں شامل ہے جہاں بڑے بین الاقوامی اسٹارز باقاعدگی سے کھیلتے ہیں۔

Previous Post

امن معاہدہ: آذربائیجان اور آرمینیا کا صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینے کا مطالبہ

Next Post

سندھ بھر میں 15 اگست کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

Next Post

سندھ بھر میں 15 اگست کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم