Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غزہ پر فوجی کنٹرول کے اسرائیلی منصوبے پر آسٹریلیا اور برطانیہ کا سخت رد عمل سامنے آگیا

Web Desk by Web Desk
اگست 9, 2025
in بین الاقوامی
0
غزہ پر فوجی کنٹرول کے اسرائیلی منصوبے پر آسٹریلیا اور برطانیہ کا سخت رد عمل سامنے آگیا

غزہ پر فوجی کنٹرول کے متنازع اسرائیلی منصوبے پر برطانیہ اور آسٹریلیا کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا کہ اسرائیل غزہ پر فوجی کنٹرول کا راستہ اختیار نہ کرے، اسرائیل کا یہ اقدام انسانی بحران کومزید سنگین بنا سکتا ہے۔آسٹریلوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مستقل طور پر جبری نقل مکانی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، دو ریاستی حل ہی پائیدار امن کا واحد راستہ ہے۔ اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے نیتن یاہو کے غزہ پر عسکری قبضے کی تجویز منظور کرلی

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم سرکیئراسٹارمر نے کہا کہ غزہ میں حملے مزید تیز کرنے کا اسرائیلی فیصلہ غلط ہے لہٰذا اسرائیل اپنےفیصلے پرفوری نظر ثانی کرے۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اقدام تنازع کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانے میں مددگار نہیں ہوگا اور یہ اقدام غزہ میں مزید خونریزی کا سبب بنے گا۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے غزہ جنگ بندی مذاکرات پر شب خون کے مترادف قرار دیا تھا۔

حماس نے ایک بیان میں واضح کیا کہ وہ اسرائیل کو کسی صورت غزہ پر مکمل کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔واضح رہے اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے وزیراعظم نیتن یاہو کی غزہ پر عسکری قبضے کی تجویز کی منظوری دے دی تھی۔

Previous Post

جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ کیس: عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستیں خارج

Next Post

پاک افغان سرحد پر مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

Next Post
پاک افغان سرحد پر مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

پاک افغان سرحد پر مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم