Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

دونوں ممالک اپنے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کرالیں، وزیر دفاع کا بھارت کو چیلنج

Web Desk by Web Desk
اگست 10, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
ابھینندن یاد ہوگا، پاکستان بھارت کےکسی بھی حملےکا بھرپور جواب دینےکی پوزیشن میں ہے: وزیردفاع

وزیردفاع خواجہ آصف نے طیارے گرانے کے بھارتی دعوے پر ردعمل میں دونوں ممالک کے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا چیلنج دے دیا۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ کسی ایک بھی پاکستانی طیارے کو بھارت نے نہ مار گرایا اور نہ ہی تباہ کیا، سربراہ بھارتی ائیرفورس کے تاخیری دعوے جتنے غیرمعقول اتنے ہی غیر موزوں وقت پرکیےگئے ہیں، تین ماہ تک اس نوعیت کا کوئی دعویٰ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فوری بین الاقوامی میڈیا کو تفصیلی تکنیکی بریفنگ دیں اور غیر جانبدار مبصرین نے متعدد بھارتی طیاروں، بشمول رافیل کے نقصان کا اعتراف کیا، بھارتی طیارے تباہ ہونے کے یہ اعترافات مختلف ذرائع سے سامنے آئے جن میں عالمی رہنما، بھارتی سیاست دان اور غیرملکی انٹیلی جنس جائزوں میں اعترافات شامل تھے ۔

خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان نے 6 بھارتی جنگی طیارے، ایس 400 فضائی دفاعی نظام کو تباہ کیا، پاکستان نےبھارت کے ڈرون تباہ کیے اور پاکستان نے تیزی سے کئی بھارتی فضائی اڈوں کو بھی ناکارہ بنایا۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کےجانی و مالی نقصانات بھی نسبتاً کہیں زیادہ تھے۔وزیردفاع نے بھارت کو دونوں ممالک کے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کا چیلنج کردیا اور کہا کہ اگرحقیقت پرسوال ہے تو دونوں ممالک اپنے طیاروں کے موجودہ ذخیرےکی آزادانہ تصدیق کرائیں کیونکہ ہمارا گمان ہے کہ آزادانہ تصدیق سے وہ حقیقت عیاں ہو جائے گی جسے بھارت چھپانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگیں جھوٹ سے نہیں بلکہ اخلاقی برتری، قومی عزم، پیشہ ورانہ مہارت سے جیتی جاتی ہیں، اس قسم کے مزاحیہ بیانیے اندرونی سیاسی فائدے کیلئے گھڑے جاتے ہیں اور ایسے بیانیے ایک ایٹمی خطے میں اسٹریٹجک غلطی کے سنگین خطرات کوبڑھا دیتے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کاجواب دیا جائے گا، پاکستان کی علاقائی سالمیت کی ہرخلاف ورزی کا فوری، یقینی اور متناسب جواب دیا جائے گا اور پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران یہ سب ثابت کیا ہے، کسی بھی کشیدگی کی تمام تر ذمہ داری ان اسٹریٹجک طور پر اندھے رہنماؤں پر عائد ہو گی جو محض وقتی سیاسی فائدے کیلئے جنوبی ایشیا کے امن سے جوا کھیلتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں سے 6 طیارے گروانے کے چار ماہ بعد بھارتی ائیرچیف آج جاگ گئے اور ائیرچیف مارشل اے پی سنگھ نے بھارت کیلئے عالمی ہزیمت کا سبب بننے والی چار روزہ جنگ میں پاکستان کے پانچ لڑاکا طیاروں سمیت چھ طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کر ڈالا ۔بھارتی ائیرچیف نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی ائیرفیلڈز کو نشانہ بنا کر وہاں کھڑے طیاروں کو تباہ کیا۔

بھارتی ائیرچیف نے چار ماہ بعد بھی بغیر کسی ثبوت کے یہ دعوے کر کے اپنی ائیرفورس کی پیشہ وارانہ اہلیت پر مزید سوالات کھڑے کر دیے جبکہ پاکستان نے سات مئی کی فضائی جنگ کے فورا بعد ہی رافیل سمیت بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کی تفصیلات تک سامنے رکھ دی تھیں جن کی تائید بھارتی میڈیا کی رپورٹس سے بھی ہوئی تھی۔جبکہ پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کی کمیونیکیشن ہیک کر کے کاک پٹ میں ہوئی گفتگو تک سنا دی تھی۔

Previous Post

پاکستان سے دُرگت بننے کے 3 ماہ بعد بھارتی ائیر چیف کا بوکھلایا ہوا بیان سامنے آگیا

Next Post

نہر کنارے کپڑے دھونے والی خاتون کو مگرمچھ نے گھسیٹ لیا، شوہر نے جبڑے سے بیوی کو نکال لیا

Next Post
نہر کنارے کپڑے دھونے والی خاتون کو مگرمچھ نے گھسیٹ لیا، شوہر نے جبڑے سے بیوی کو نکال لیا

نہر کنارے کپڑے دھونے والی خاتون کو مگرمچھ نے گھسیٹ لیا، شوہر نے جبڑے سے بیوی کو نکال لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم