کوئٹہ: مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے صبح 9 بجے روانہ ہوئی تھی کہ سپیزنڈ مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر اس وقت دھماکا ہو گیا جب جعفر ایکسپریس گزر رہی تھی۔ دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔
یاد رہے چند روز قبل سبی میں بھی ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی تھی۔ریلوے حکام کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ ٹرین پشاور سے کراچی جا رہی تھی کہ خان پور میں حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے کا شکار بوگیوں کو ٹرین سے الگ کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم روہڑی اور سمہ سٹہ سے امدادی ٹرین موقع پر پہنچ گئی ہے جبکہ حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہے۔