Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکا، اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

Web Desk by Web Desk
اگست 10, 2025
in بین الاقوامی
0
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکا، اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کے دورے کے دوران اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکا کے دورے کے دوران فیلڈ مارشل کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں، فیلڈ مارشل نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کیں۔

جنرل عاصم منیر نے ٹیمپا میں امریکی سینٹکام کےکمانڈرجنرل مائیکل کریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی، فیلڈ مارشل کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے اور ایڈمرل بریڈ کوپر نےکمان سنبھالی۔پاک فوج کے شعبہ تلعقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل کوریلا کی شاندار اور دوطرفہ عسکری تعاون مضبوط بنانے میں خدمات کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایڈمرل کوپر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، آرمی چیف نے اعتماد کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون سے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا جاری رکھا جائے گا۔

شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ فیلڈ مارشل نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے جنرل کین کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے دوست ممالک کے ڈیفنس چیفس سے بھی ملاقاتیں کیں جبکہ پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ انٹر ایکٹو سیشن بھی ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے پُراعتماد رہنے، سرمایہ کاری کے فروغ میں کرداراداکرنےکی ترغیب دی جبکہ پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

Previous Post

مظفرآباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد، بچنے کی کوشش میں لڑکی کھائی میں گرکر جاں بحق

Next Post

مظفرآباد: باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Next Post
مظفرآباد: باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مظفرآباد: باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم