Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

دوسرا ون ڈے: بارش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

Web Desk by Web Desk
اگست 11, 2025
in کھیل
0
دوسرا ون ڈے: بارش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

ٹرینیڈاڈ : ویسٹ انڈیز نے بارش سے متاثرہ سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

3 ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ ٹرینیڈاڈ میں کھیلا گیا جس میں میزبان ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان ٹیم میں آج تین تبدیلیاں کی گئیں۔ حسن علی، محمد نواز اور محمد ابرار کو شامل کیا گیاجبکہ فہیم اشرف، سفیان مقیم اور نسیم شاہ آج کی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں تھے۔

پاکستان کی اننگز کے دوران میچ بارش کی وجہ سے 3 مرتبہ روکا گیا اور اننگز کو 37 اوورز تک محدود کیا گیا۔ بارش سے متاثرہ میچ میں گرین شرٹس نے مقررہ 37 اوورز میں 7 وکٹ پر 171 رنز بنائے۔تاہم ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ویسٹ انڈیز کو 35 اوورز میں 181 رنز کا ہدف ملا۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم صفر، محمدرضوان 16، سلمان آغا 9 رن بنا کر آؤٹ، صائم ایوب نے23،عبداللہ شفیق نے26 اور حسین طلعت نے31 رنز بنائے جبکہ حسن نواز 36 رنز اور شاہین آفریدی 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 3 ، روسٹن چیز، ،موتی، شمار جوزف اور بلیڈز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کی اننگز

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کا 181 رنز کا ہدف با آسانی 34 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز 49 رنز اور جسٹن گریوز 26 بناکر ناقابل شکست رہے۔ رتھرفورڈ 45، شائے ہوپ 32 اور کارٹے 16 رنز بناسکے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی اور محمد نواز نے 2،2 وکٹیں لیں جبکہ ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔تاہم دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی کامیابی کے بعد 3 میچز پر مشتمل سیریز1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔آخری میچ منگل کو کھیلا جائےگا۔

Previous Post

غزہ میں الجزیرہ کے معروف صحافی انس الشریف اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے

Next Post

رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی سے یوم آزادی پر احتجاج نہ کرنے کی اپیل کردی

Next Post
رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی سے یوم آزادی پر احتجاج نہ کرنے کی اپیل کردی

رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی سے یوم آزادی پر احتجاج نہ کرنے کی اپیل کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم