Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

علاقہ چھوڑنے سے انکار، باجوڑ اور خیبر میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

Web Desk by Web Desk
اگست 12, 2025
in پاکستان
0
علاقہ چھوڑنے سے انکار، باجوڑ اور خیبر میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ میں شدت پسندوں کےساتھ ہونے والا جرگہ ناکام ہوگیا جس کے بعد باجوڑ اور خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق قبائلی عمائدین کے جرگے نے فتنہ الخوارج سے علاقہ چھوڑنے سمیت 3 مطالبات کیے تھے تاہم فتنہ الخوارج نےعلاقہ چھوڑنے سےانکار کردیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے 2 علاقوں میں تقریبا 300 دہشتگرد موجود ہیں جب کہ خیبراور باجوڑ میں موجود دہشتگردوں میں 80 فیصد سے زیادہ افغانی ہیں۔ ذرائع کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کی آبادی 3 لاکھ سے زیادہ ہے جن میں سے 40 ہزار سے زیادہ افراد اپنےعلاقے چھوڑ چکے ہیں۔

کمشنر مالاکنڈ عابد وزیر نےکہا کہ متاثرین کیلئے رہائش کا انتظام کرلیا گیا ہے، خارمیں107سرکاری عمارتوں میں لوگوں کو ٹھہرانے کے انتظامات کرلیے ہیں، خار کے اسپورٹس کمپلیکس میں خیمہ بستی بھی قائم کی جائےگی جب کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Previous Post

پی ایس ایکس میں تیزی برقرار، انڈیکس 1,47,000 پوائنٹس سے تجاوز کر گیا

Next Post

پاکستان میں کاروباری اعتماد چار سال کی بلند ترین سطح پر : گیلپ سروے

Next Post
پاکستان میں کاروباری اعتماد چار سال کی بلند ترین سطح پر : گیلپ سروے

پاکستان میں کاروباری اعتماد چار سال کی بلند ترین سطح پر : گیلپ سروے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم