اسلام آباد:پاکستان کے کاروباری اداروں نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، جس کی تصدیق گیلپ پاکستان کی تازہ ترین بزنس کانفیڈینس انڈیکس رپورٹ سے ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، کاروباری برادری کا ملکی سمت کے بارے میں اعتماد چار سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔
رپورٹ میں یہ بات قابل ذکر ہے کہ توانائی کی بڑھتی ہوئی لاگت اور جاری لوڈشیڈنگ جیسی رکاوٹوں کے باوجود، مجموعی طور پر کاروباری ادارے ملکی معیشت سے پُرامید دکھائی دے رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے سروے رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری اعتماد میں یہ اضافہ حکومت کی معاشی اصلاحات، شفاف طرزِ حکمرانی، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور توانائی شعبے میں کی جانے والی اصلاحات کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مثبت رجحان اس بات کا ثبوت ہے کہ کاروباری برادری موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور ملک میں سیاسی و اقتصادی استحکام پر اعتماد رکھتی ہے۔